تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑۃ: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کو شہباز شریف کا بس کا تحفہ

okaraاوکاڑا(محمد مظہر رشید) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اوکاڑا کووزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے لگثری بس ملنے پرطلبا وطالبات ،شہریوں، سماجی، مذہبی، تاجر برادری کی جانب سے خوشی کا اظہارتفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑا کو وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے طلبا وطالبات کے سفری مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے لگژری بس فراہم کردی گئی ہے جس پر طلبا وطالبات کے سفری مسائل میں بہت حد تک کمی واقع ہوجائے گی کالج کو لگژری بس ملنے پرطلبا وطالبات ،شہریوں،مذہبی،سماجی وتاجر برادری نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور ایم پی اے میاں یاور زمان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس ضمن میں پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اوکاڑا پروفیسر ظفر علی ٹیپو اور دیگر کالج سٹاف نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی علم دوستی اورطلباء وطالبات کوسفری سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا اور مقامی ایم پی اے میاں یاور زمان کی کاوشوں کو سراہا

یہ بھی پڑھیں  10 سال کے اندراداکاری ہمیشہ کیلئے چھوڑدوں گی، انوشکا شرما

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker