تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:شریف برادران حقیقی معنوں میں ملکی استحکام اورعوامی فلاح کی جدوجہد کررہے ہیں،میاں یاورزمان

imagesاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ایم پی اے میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ شریف برادران حقیقی معنوں میں ملکی استحکام اور عوامی فلاح کی جدوجہد کررہے ہیں سابقہ ادوار میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ناقابل تسخیر بنایا موٹروے منصوبے سے عوام کو مستفید کیا اور اب ریپڈ بس سروس منصوبے کو قلیل عرصے میں مکمل کروا کر عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوکر پاکستان کو معاشی قوت بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں یاور زمان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے پانچ سال تجوریاں بھرنے میں گزاردیئے جبکہ ن لیگ کے قائدین نے عوامی خدمت کرتے ہوئے گزارے شریف برادران نے ہمیشہ ملکی استحکام اور عوامی فلاح کے عین مطابق ایجنڈے کو اپنایا۔پنجاب حکومت نے اپنے حالیہ دور میں ڈینگی کے خلاف ایک منظم مہم شروع کی بیروزگار نوجوانوں کیلئے ییلو کیپ سکیم کا اجراء کرکے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے۔آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے تحت ہزاروں بے گھر افراد کو چھت کا سایہ فراہم کیا۔مستقبل کے معماروں طالب علموں کے جدید تعلیم کے حصول کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ہزاروں طالب علموں میں لیپ تاپ تقسیم کئے تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جس سے لاکھوں طالب علم مستفید ہورہے ہیں جو مستقبل میں ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی جستجو کرنے میں مصروف ہیں میاں شہباز شریف نے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار دن رات جدوجہد کی اسی عوامی خدمت کے جذبے نے شریف برادران کو پاکستان کے مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں۔آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے۔ (ن)لیگ کی کامیابی کے ساتھ ہی عوامی فلاحی منصوبوں پر تیزی سے عمل شروع ہوجائے گا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : محبوب عالم چوک سے ٹینک چوک تک ریلی نکالی گئی شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اور جشن آزادی کی مناسبت سے پوسٹرز اور بینرز اٹھا رکھے تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker