تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:طالبعلموں کو جدید ذریعہ تعلیم سے روشناس کرایا جا رہا ہے،میاں یاورزمان

downloadاوکاڑہ (بیورو چیف پنجاب)ممبر صوبائی اسمبلی میاں یاو ر زمان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،مہنگا ئی اور بے روزگاری کا خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور مسلم لیگ ن ہی عوام کے پسے ہوئے اور مظلوم لوگوں کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اوکاڑہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی طرف سے لگژری بس کی فراہمی کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میاں محمد یاور زمان نے کہا کہ طالبعلموں کو جدید ذریعہ تعلیم سے روشناس کرایا جا رہا ہے اور ہو نہار طلباء کی وظائف کے ذریعے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کی ترقی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا طالبعلموں میں لیپ ٹاپ اور سولر لیمپس کی تقسیم پنجاب حکومت کی تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس موقع پر ڈی او کالجز عبدالمجید ، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسرظفر علی ٹیپو ،پروفیسر ریاض خان اور پروفیسر شاہدشکورسلیمی نے بھی خطاب کیا ۔ اس تقریب میں کالج اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی ۔ اس سے قبل ایم اے کلاس کی طالبات نے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی میاں یاو ر زمان اورڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے استقبال کے موقعہ پر گلدستے پیش کئے

یہ بھی پڑھیں  دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 14 جنوری کوہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker