تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:موجودہ حکمرانوں کے پاس عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں،میاں یاورزماں

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں،عوام کو بے آسرا کرنے والوں کو آئندہ انتخابات میں عوام بے آسرا کردیں گے کرپشن کی دولت سے وفاداریاں خریدنا اقتدار کو طول دینے کا شاخسانہ ہے (ن)لیگ حکمرانوں کو انتخابات کا التواء نہیں کرنے دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سنٹر اوکاڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اکبر علی خان، راؤ ابو سفیان اور رانا طاہر بھی موجود تھے۔میاں یاور زمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آئندہ انتخابات کی تیاری عوامی مقبولیت میں اضافہ کی بجائے کرپشن سے حاصل کی گئی دولت کی پٹاریوں کے منہ کھول کر وفاداریاں خریدنے پر شروع کردی ہیں۔ پانچ سال عوام کو اذیت میں مبتلا کرنے والے حکمران عوامی مینڈیٹ کو چرانے کی تکمیل کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔مگر عوام ان کے تمام حربے ناکام بنادیں گے ملک و قوم کی دولت کو بے دریغ لوٹنے والوں کے قصے ہر زدوعام کی زبان پر ہیں۔قومی اداروں کی تباہی، مہنگائی، بیروزگاری میں ناگزیر اضافہ موجودہ حکمرانوں کا سائے کی طرح پیچھا کریں گے جو حکمران پانچ سالوں میں توانائی بحران پر قابو نہیں پاسکے وہ ملک و قوم کی حالت کیسے بدل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ(ن)لیگ کے قائدین نے ملکی استحکام اور عوامی فلاح کیلئے بھرپور جدوجہد شروع کررکھی ہے شریف برادران کے سابقہ ادوار ایک کھلی کتاب کی ماند ہے جو اپنی اصولی اور خدمت خلق کی سیاست سے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔آئندہ انتخابات میں (ن)لیگ کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے۔انہوں نے کہا کہ(ن)لیگ کے کارکن متحد ہیں جو اپنے قائدین کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے ملک کو عظیم تر بنانے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں

یہ بھی پڑھیں  کتاب اُردوذخیرۂ الفاظ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker