تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:بعض لوگ انتخابات میں تاخیر ڈالنے کا ایجنڈا کرآئیں ہیں،جاوید اختر

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے جنرل سیکرٹری جاوید اختر نورانی نے کہا ہے کہ بعض لوگ ملک میں انتخابات میں تاخیر ڈالنے کا ایجنڈا کرآئیں ہیں جو جمہوری نظام میں رخنہ ڈالنے کی کوشش میں مصروف ہیں جمہوری نظام کے خاتمہ سے ملک و قوم مزید بحرانوں کا شکار ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں جے یو پی اوکاڑہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شہزاد انجم انصاری کی رہائشگاہ پر ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جاوید اختر نورانی نے کہا کہ جے یو پی نے ہمیشہ جمہوری نظام کی حمایت کی ہے مگر بعض عناصر جمہوری عمل کو روکنے کی سازشیں کررہے ہیں اگر جمہوری نظام پر ضرب لگائی گئی اور انتخابات وقت پر نہ کرائے گئے تو ملکی سالمیت کیلئے انتہائی خطرناک ہوگا کیونکہ اس وقت ملکی استحکام پہلے ہی بہت خراب ہوچکی ہے ملک مختلف سازشوں کے زیر عناب ہے تمام قوتوں کو ملکی استحکام کیلئے متحد ہوجانا چاہیے پاکستان کا نعرہ اولین ترجیح ہونا چاہیے۔اجلاس میں پیر سید اظہر حسین شاہ،مولانا نذیر حسین فریدی، پیر سید عمران علی شاہ، پیر مختار جمال تونسوی، قاری محمد عاشق فریدی، ڈاکٹر حبیب اللہ چوراہی، سید فرید حسین شاہ، صاحبزادہ احمد رضی اور محمد یٰسین فریدی بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button