تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:انجمن مزارعین پنجاب کےکارکنوں کارکن پنجاب اسمبلی میاں یاورزمان کے خلاف احتجاج

okaraاوکاڑہ (چیف رپورٹر پنجاب )انجمن مزارعین پنجاب کے ہزاروں کارکنوں نے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میاں یاور زمان کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔ جس کی قیادت انجمن مزارعین پنجاب کے جنرل سیکرٹری مہر عبدالستار ،سلیم جھکڑ، ندیم اشرف،نور نبی ،خوشی محمد ڈولہ و یگر نے کی ۔ جلوس لیگی ایم پی اے کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کر تا ہوا جی ٹی روڈ پر چونگی نمبر 6، صمد پورہ،پھاٹک نمبر 2،چرچ روڈ، کے راستے تحصیل روڈ پر واقع اوکاڑہ پریس کلب پہنچا۔ جہاں خطاب کر تے ہوئے انجمن مزارعین پنجا ب کے جنرل سیکرٹری مہر عبدالستار نے کہا کہ لیگی ایم پی اے یاور زمان اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ قصبہ 12 فورایل گیا اور وہاں پر انہوں نے تین گھنٹے تک نہتے مزارعین پر اس طرح فائرنگ کروائی اوربعد میں دہشتگردی ایکٹ ، اقدام قتل اور اقدام ڈکیتی کا مقدمہ بھی ہمارے خلاف درج کروا دیا گیا۔ مہر عبدالستار نے الزام لگا یا کہ لیگی ایم پی اے یاور زمان گزشتہ پانچ سالوں کے دوران علاقہ فورایل کے سینکڑوں افراد پر جھوٹے مقدمات درج کر وا چکا ہے ۔ اگرہمارے خلاف درج ہو نیوالا بے بنیاد مقدمہ خارج نہ کیا گیا اور ہماری جانب سے لیگی ایم پی اے اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ہم پر فائرنگ کر نے کا مقدمہ درج نہ ہوا تو ہم ایک جلوس لیکر وزیر اعلیٰ ہاؤس جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button