تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:سٹی سکول اوکاڑا نیو کیمپس کینال ویو میں آرٹ اینڈ سائنس کی نمائش

downloadاوکاڑا(محمد مظہر رشید) سٹی سکول اوکاڑا نیو کیمپس کینال ویو میں آرٹ اینڈ سائنس کی نمائش منعقد کی گئی جس میں جونیئر ونگ کے بچوں نے پینٹنگز اور دوسری اشیاء پر ڈرائنگ کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور سینئر ونگ کے بچوں نے سائنس پراجیکٹ کے مختلف سٹالز لگائے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑا رعنا حمید ،پرنسپل سٹی سکول مسز اسماء نوید بھی موجود تھیں۔مسز اسماء نوید نے کہا کہ آرٹ اور سائنس کی نمائش منعقد کرنے کا مقصد بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان میں مقابلہ کے رجحان کو فروغ دینا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑا رعنا حمید نے بچوں کے سائنس پراجیکٹ کا معائنہ کیا اور پینٹنگز کی نمائش دیکھی

یہ بھی پڑھیں  جنوبی افریقا کا پاکستان کے خلاف کلین سوئپ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker