تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:بازارمیں طلباء تنظیموں کی طرف سے فائرنگ کے واقعہ پر مقدمہ درج

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)گزشتہ روز بھر ے بازار میں طلباء تنظیموں کی طرف سے فائرنگ کے واقعہ کا دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔ مقدمہ میں درجنوں طلباء ملزم نامزد، تاجر برادری نے واقعہ کی شدید مذمت کی۔ تفصیلات کے مطابق گرشتہ روز گول چوک اوکاڑہ میں طلباء تنظیموں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد شدید ہوگئے تھے جن میں سے دو کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا تھا۔ واقعہ نے شہر بھر میں خوف وہراس کی فضاء پھیل گئی ۔ اوکاڑہ کی تاجر برادری نے طلباء تنظیموں کی طرف سے فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اِس طر ح کے واقعات سے تاجر عدم تحفظ کا شکار ہورہے ہیں۔ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اِس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ اِقدامات اٹھائیں جائیں۔ سیاسی جماعتیں اپنی اپنی تنظیموں کے ایسے افراد کی پشت پناہی کرنے سے گریز کریں پولیس نے تھانہ اے ڈویژن طلباء تنظیموں کی طرف سے فائرنگ کے واقعہ کی ایف آئی آر اسلامی جمعیت طلبہ، ایم ایس ایف ودیگر تنظیموں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرلی ، پولیس نے پانچ طلباء کو گرفتار کر لیا

یہ بھی پڑھیں  ماہی گیروں کی گرفتاری پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker