تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:اوباش شخص نے ساتھیوں کی مدد سے گن پوائنٹ پر دوشیزہ کو بے آبرو کردیا

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوباش شخص نے ساتھیوں کی مدد سے گن پوائنٹ پر دوشیزہ کو بے آبرو کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ وجھلانہ کے رہائشی محمد جہانگیر کی نوجوان بیٹی بشریٰ گھر اکیلی تھی کہ اچانک اسلحہ سے مسلح اوباش یٰسین ولد شمعون اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر داخل ہوئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دیکر یٰسین نے گن پوائنٹ پر اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ اس کے ساتھی اسلحہ لیکر پہرہ دیتے رہے۔علاوہ ازیں نواحی قصبہ لدھیوال کے رہائشی عبدالرزاق کی بیوی بیگم بی بی گھر اکیلی تھی کہ اچانک اسلحہ سے مسلح سرفراز ولد محمد حنیف گھر میں داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کی کوشش کرنے لگا بیگم بی بی نے مزاحمت کرتے ہوئے شور مچایا شور کی آواز سن کر اہل محلہ آگئے ملزم اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہوگیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:حفاظتی بند ٹوٹ جانے سےہزاروں ایکڑ فصلیں سیلابی پانی میں ڈوبنے سے تباہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker