پاکستانتازہ ترین

اوکاڑہ:موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر آمریت قائم کررکھی ہے،شاہ محمود

shah mehmoodاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما سابق وزیر خزانہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران کرپشن کے نشہ میں اتنے دھت ہوچکے ہیں کہ ان کو ملکی معیشت کی ڈگمگاتی کشتی بھی دکھائی نہیں دے رہی پاکستان تحریک انصاف کسی ایسے کام میں ساتھ نہیں دے گی جو کہ ماورائے آئین ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی عبدالستار واہلہ کے ہمراہ جانے والے کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ جمہوری دور میں ملک و قوم ترقی کرتی ہے مگر موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر آمریت قائم کررکھی ہے مہنگائی،بیروزگاری،لاقانونیت کی بڑھتی ہوئی شرح ملک و قوم کو سنگین بحرانوں میں مبتلا کررکھا ہے عوام بے حال ہوچکے ہیں۔جس دن موجودہ حکمران حکومت سے علیحدہ ہوئے پوری قوم یوم نجات منائے گی عوام کو بے حال کرنے والے حکمران ابھی بھی آئندہ انتخابات میں کامیابی کے دعوے کررہے ہیں۔مگر آئندہ انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کو آٹے دال کا بھاؤ ضرور بتائے گی حکمران بلٹ پروف شیشوں سے نکل کر عوام کے درمیان تو آئیں ان کو پتہ چلے کہ عوام کس کرب سے زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی ملک و قوم کو موجودہ مسائلوں سے نجات دلائے گی۔آنے والے انتخابات تحریک انصاف کی نوید سنائیں گے پوری قوم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے تحریک انصاف کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے۔کرپشن کی دولت سے پرورش پانے والے اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچیں گے۔ تحریک انصاف کے اقتدار میں آتے ہی عوام سے محرومیوں اور مایوسیوں کے بادل چھٹنا شروع ہوجائیں گے خوشحالی ترقی کا دور دورہ ہوگا۔انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے گھر گھر گلی گلی پھیل جائیں

یہ بھی پڑھیں  نواب شاہ،ائرفورس کے حاضر سروس فلائٹ لیفٹینٹ کو اغوائ کرلیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker