تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:چار ماہ قبل قتل ہونے والی خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگ گیا

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چار ماہ قبل قتل ہونے والی خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگ گیا، خاوند نے ہمشیرہ اور دو ساتھیوں سے مل کر زہریلا ٹیکہ لگا کر قتل کیا مقتولہ کے بھائی کا الزام ،عدالت عالیہ کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر49ٹو ایل اوکاڑہ کے رہائشی محمد جہانگیر کی ہمشیرہ سمیرا بی بی کی شادی انور شیر سے ہوئی سکینہ بی بی اپنے بھائی انور شیر کی شادی سمیرا بی بی سے ہونے پر ناخوش تھی سکینہ بی بی جھوٹے بہانوں سے اپنی بھاوج کو تنگ کرتی رہتی وقوعہ کے روز انور شیر،سکینہ بی بی وغیرہ نے بہانے سے سمیرا بی بی کھانے میں زہریلی دوا ملا کر پلادی یا اسے زہریلا ٹیکہ لگا دیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ملزمان نے اسے طبی موت قرار دے کر دفنا دیا۔مقتولہ کے بھائی محمد جہانگیر نے انکشاف ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی عدالت عالیہ میں رٹ دائر کردی، عدالت عالیہ نے محمد جہانگیر کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی سمیرا بی بی کے قتل کے اصل محرکات بعدازتفتیش سامنے آئینگے

یہ بھی پڑھیں  عبدالستار ایدھی کی آج تیسری برسی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker