تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پیپلز پارٹی عوامی دلوں میں راج کرتی ہے، جہانگیر بدر

jahangir badarاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینٹ میں قائد ایوان جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ پارٹی کے انتخابات روٹین کا حصہ تھے ۔ اس پر کسی کو بھی سیاست چمکانے کی ضرورت نہیں پارٹی جس کو بہتر سمجھتی ہے اس سیٹ کے لیے منتخب کر لیا جاتا ہے ۔میری جگہ راجہ پرویز اشرف کو پارٹی سیکرٹری جنرل بنائے جانے میں پارٹی کے اندر کسی قسم کا کوئی انتشار نہ ہے ۔ایسی باتیں کرنے والے عناصر پارٹی اور عوام کے مابین خلیج پیدا نہیں کر سکتے پیپلز پارٹی عوامی دلوں میں راج کرتی ہے ۔نظریاتی کارکنان کے علاوہ پوری پاکستانی قوم یہ چاہتی ہے کہ پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئے اور عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے سینئر رکن حاجی سجاد چوہدری اور ناصر وحید کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ حسنین رضا،عتیق چوہدری،اظہر شیخ اور استاد وحید بھی موجود تھے ۔جہانگیر بدر نے کہا کے پارٹی کی صرف ایک ہی پالیسی ہے کہ عوامی خدمت کا مشن جس کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور تمام تر ممکنہ وسائل کو برؤے کا لایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی کی عوامی مقبولیت سے خوف زدہ عناصر پارٹی پر بلا جواز تنقید کرتے ہیں جبکہ ہماری جماعت کی قوم کے لیے خدمت ایک کھلی کتاب کی مانند ہے ۔ہماری جماعت کی تاریخ قربانیوں سے لبریز ہے ۔انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی شہید بی بی کے ویژن کی تکمیل کے لیے شب و روز کام میں مصروف عمل ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک سے تمام بحرانوں کا مستقل خاتمہ کر دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  عبدالستار ایدھی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں،غلام سرورخان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker