تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ پولیس کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹی پھٹی خاتون کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ پولیس نے ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹی پھٹی خاتون کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا مظلوم خاتون نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹادیا عدالت نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ ماڑی کمبوہ کی رہائشی خاتون حاجراں بی بی زوجہ نذر محمد اپنے خاوند کا علاج معالجہ کرانے کی غرض سے گلاب دیوی ہسپتال میں موجود تھی کہ اسے محمد ریاض نامی شخص نے فون پر اطلاع دی کہ جن ملزمان نے اس کے مال مویشی چھینے تھے وہ مال مویشیوں کے بدلے ایک لاکھ25سو روپے کی رقم کا مطالبہ کررہے ہیں۔رقم لے آؤ اور اپنے مال مویشی لے جاؤ خاتون نے اپنے خاوند کے پاس عزیز کو چھوڑا اور واپس گاؤں آگئی جس نے رقم کا بندوبست کیا اور ہمراہ غلام محمد،محمد امین، محمد زبیر ملزمان محمد ریاض،محمد اشفاق وغیرہ پانچ افراد کو رقم دینے چل پڑی تاکہ اپنے لاکھوں روپے مالیت کے مال مویشی واپس حاصل کرسکے جیسے وہ بیڑی پتن کے قریب پہنچے تو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر انہیں روکا اور خاتون سے رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ملزمان نے اس دوران اپنے دستی اسلحہ کے بٹوں سے مضروب بھی کیا مظلوم خاتون ملزمان کے خلاف مقامی تھانہ پہنچی تو پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی جس پر خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم پر انصاف کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جس پر ایڈیشنل سیشن جج خالد محمود کی عدالت نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

یہ بھی پڑھیں  نہ سمجھوگے تو مِٹ جاؤگے اے ہندوستاں والو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker