تازہ ترینعلاقائی

حکومت پنجاب شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے،میاں منیر

اوکاڑا۔(نمائندہ خصوصی)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد منیرنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سکالر شپ پروگرام پنجاب ایجو کیشن انڈومنٹ فنڈ کے قیام سے کم وسائل والے ہونہار طلبا ء طالبات کو بہترین ملکی و غیر ملکی تعلیمی اداروں میں تعلیم کا حصول ممکن ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکاڑا آرٹس کونسل ہال میں منعقدہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ہونہار طلباء طالبات کو اسناد اور وظائف تقسیم کرنے کی تقریب کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر ظہیر اے ملک،ای ڈی او ایجوکیشن مصباح طلعت ،ڈی ایم او فضل تارڑ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن غلام دستگیراور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔میاں محمد منیر نے کہا کہ حکومت پنجاب شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔اور پنجاب حکومت کا سکالر شپ پروگرام شعبہ تعلیم کی ترقی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ایڈیشنل کلکٹر ظہیر اے ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فنڈ سے ملنے والے وظائف کی بدولت ہونہار طلباء طالبات کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملکی تعمیرو ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت 40 ہزار طلباء طالبات کو دس ارب کے وظائف دئیے جا چکے ہیں۔تقریب کے آخر میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ میاں محمد منیر اور ایڈیشنل کلکٹر ظہیر اے ملک نے ہونہار طلباء طالبات میں اسناد اور وظائف تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں  مصر کے سابق صد محمد مرسی کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker