پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کا جشن

اسلام آباد(پاک نیوز)سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اتحادی اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے جشن منایا گیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے پر ملک کے مختلف شہروں میں جشن منایا گیا، اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، آتش بازی کی اور سپریم کورٹ کے حق میں نعرے لگائے۔گوجرانوالہ کی وحدت کالونی میں ن لیگ کے کارکنوں نے جشن منایا اور بھنگڑے ڈالے۔ملتان میں شمس آباد کالونی اور ڈبل پھاٹک چوک پر جبکہ فیصل آباد میں گھنٹہ گھر چوک پر ن لیگی کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔سیالکوٹ،قصور، منڈی بہاء الدین، بہاولنگر، نارووال، حافظ آباد، لودھراں، وہاڑی، کمالیہ اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی جشن منایا گیا۔سکھر کے سکھر ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جشن منایا اور جیالوں نے آتشبازی کی۔حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ نوابشاہ، مٹیاری، ٹھٹھہ، ٹنڈوالہیار میں بھی مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور جشن منایا گیا۔کوٹلی آزاد کشمیرکے شہید چوک میں پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔استور میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ضلعی ہیڈ کواٹر عیدگاہ میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ملک کے دیگر تمام چھوٹے بڑوں شہروں میں بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر جشن منایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button