تازہ ترینعلاقائی

ریاست اہم ہے جمہوریت ناگزیر نہیں : محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) انٹرنیشنل ہیومن راءٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ناصرقریشی،شیخ طلال امجد ،تنویرخان ، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،میاں زاہدلطیف، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،سلمان پرویز،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ،ممتاز اعوان ،محمد شاہد محمود ،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل،صدربلوچستان کامران خان بازئی ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی، صدر کراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو اورصدرٹیکسلا سردارمنیراختر نے کہا ہے کہ ریاست اہم ہے جمہوریت ناگزیر نہیں ۔ پاکستان اورپاکستانیوں کوصدارتی نظام زیادہ سوٹ کرتا ہے ۔ پاکستان میں جمہوریت کی آڑ میں جمہورکابدترین استحصال کیاگیا ۔ جمہور کوجمہوریت راس نہیں آئی ،ملک وقوم کی بہتری کیلئے صدارتی نظام حکومت آزمانا اوراپناناہوگا ۔ وہ سیاستدان جوصدارتی نظام حکومت سے خوفزدہ ہیں ،ان کے تحفظات میں کوئی دم نہیں ۔ بابائے قوم حضرت قائداعظم محمدعلی جناح ;231; مادروطن پاکستان کی تعمیروترقی کیلئے صدارتی نظام حکومت کے حامی تھے ۔ جمہوری نظام میں عام آدمی شریک اقتدار نہیں ہوسکتا،صدارتی طرزحکومت سے ریاست کوجہالت کے اندھیروں اورمنافرت کے انگاروں سے نجات ملے گی ۔ جمہوریت کے ہوتے ہوئے جمہورمتحد نہیں ہوسکتے ،صدارتی نظام حکومت سے فیڈریشن کی مضبوطی وابستہ ہے ۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ محمدناصراقبال خان ،محمدرضا ایڈووکیٹ ،ناصرقریشی،شیخ طلال امجد اورمخدوم وسیم قریشی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی سرمایہ دارانہ جمہوریت میں بدعنوان اوربدزبان عناصرکوعزت ملی اورچوروں کا احتساب مذاق بن گیا ۔ بدعنوانی کے آگے بندباندھنے اور بے رحم احتساب کیلئے صدارتی طرزحکومت بہترین آپشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم محمدعلی جناح ;231; نے پاکستان بنایا اوراس کیلئے انہوں نے صدارتی طرز حکومت کوپسندفرمایا تھا لہٰذاء اس نظام کوبدنام کرنیوالے عناصر کوریاست کادشمن تصور کیاجائے ۔ سات دہائیوں میں ہونیوالے عام انتخابات کے نتاءج کی روسے خاموش اکثریت نے جمہوریت کومسترد کردیا،انہیں جمہوریت کی چھتری تلے ہونیوالے ا لیکشن اورمنتخب ایوانوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرپاکستان میں شفاف ریفرنڈم منعقدکیاجائے توعوام صدارتی طرزحکومت کے حق میں فیصلہ دیں گے ۔ صدارتی نظام میں پاکستان کے سیاسی ومعاشی استحکام کارازپوشیدہ ہے ،یقینا پاکستان صدارتی طرزحکومت کے ثمرات کی بدولت ٹیک آف کرے گا

یہ بھی پڑھیں  بجلی کی قیمت میں47 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker