تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:انٹرنیشنل سبزی و فروٹ منڈی کے قیام سے زرعی خوشحالی کا ایک نیا باب شروع ہوگا،کمشنر لاہور

دیپالپور(قاسم علی سے)کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل سبزی و فروٹ منڈی کے قیام سے زرعی خوشحالی کا ایک نیا باب شروع ہوگا کسانوں کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کیلئے ملک جانی کی کوششیں قابل قدر ہیں اس موقع پر ملک جانی نے کمشنر ساہیوال کو ان کی بہترین کارکردگی پر شیلڈ سے بھی نوازا تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال بابرحیات تارڑ نے انٹرنیشنل سبزی و فروٹ منڈی رجسٹرڈ دیپالپور کے صدر ملک جانی کیساتھ ملاقات کی جس میں ملک جانی نے انہیں ساہیوال میں اپنی تعیناتی کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے پربھرپور خراج تحسین پیش کیااور انہیں شیلڈ بھی دی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ نے کہا کہ دیپالپور جیسے زرخیز ترین علاقے میں انٹرنیشنل سبزی و فروٹ منڈی کا قیام حکومت پنجاب کی جانب سے ایک بہترین کاوش ہے جس پرحکومت پنجاب کیساتھ ساتھ ملک جانی،چوہدری حشمت اور انجمن آڑھتیاں ایسوسی ایشن رجسٹرڈ دیپالپوربھی خصوصی مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے اپنی شبانہ روز محنت سے زراعت کی بہتری اور کسان بھائیوں کی ضرورت اورعوامی مطالبے کے پیش نظراس منڈی کی تکمیل میں کلیدی کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ انٹرنیشنل سبزی و فروٹ منڈی پاکستانی زرعی اجناس کو عالمی مارکیٹوں میں پہنچانے اورہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی زراعت کی ترقی میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگی جس سے نہ صرف علاقے میں زرعی خوشحالی کا ایک نیا باب شروع ہوگا بلکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد شارٹ سرکٹ سے دو گھروں میں آتشزدگی جھلسنے سے پانچ ماہ کا بچہ جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker