پاکستانتازہ ترین

لاہور: آصف زرداری نے ٹکٹ ہولڈرز کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کر دی

لاہور(پاک نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کو 2018 کی الیکشن کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کارکنوں کو متحرک کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا۔ آئندہ ہونے والے عام انتخابات آر او زدہ نہیں ہوں گے۔بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کے 6 ٹکٹ ہولڈرز سے علیحدہ علیحدہ انٹرویوز کئے۔ اس موقع پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے منشور سے مخالفین کو شکست دیں گے 2013 کے حالات اور تھے مگر اس مرتبہ بھر پور تیاری سے الیکشن لڑیں گے پارٹی آئندہ ہونے والے عام انتخابات کی تیاری کرے۔بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم گل کا کہنا تھا کہ سابق صدر نے الیکشن کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔ لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں لاہور سے بھی سیٹیں جیتے گی۔ سابق صدر نے پارٹی رہنماوں کو کارکنوں کو متحرک کرنے کا بھی ٹاسک دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker