شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / چوہدری شجاعت نے شہبازشریف کے ساتھ ملاقات کی تردید کردی

چوہدری شجاعت نے شہبازشریف کے ساتھ ملاقات کی تردید کردی

لاہور (پاک نیوز) صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت نے شہبازشریف کے ساتھ ملاقات کی تردید کردی ہے۔صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ شہبازشریف سے رابطہ ہوا اور نہ ہی اس کا امکان ہے۔ شہباز شریف سے ملاقات کیلئے میری طرف سے کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نیک نیتی سے مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اقتصادی مسائل، مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے سب عمران خان کا ساتھ دیں

یہ بھی پڑھیں  شیخ رشید نے پرویز رشید کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی