
راولپنڈی(پاک نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اسلام آباد میں گزشتہ دنوں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 10 سالہ بچی فرشتہ مہمند کے قاتلوں کو ڈھونڈنے کے لیے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کر دی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ معصوم بچی فرشتہ کا سفاکانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، پاک فوج اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ ہمیں اپنی نسل کو شرپسند عناصر سے بچانے کے لیے متحد اور کھڑے ہونا ہوگا۔
You made some decent points there. I looked on the web for more
info about the issue and found most people will go along with your views on this web site. http://Www.Crescentmoonhky.com/