شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کا امکان

وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کا امکان

اسلام آباد(پاک نیوز)وزیر اعظم عمران خان اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات آئندہ  ماہ ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرغزستان میں 13، 14 جون کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں وزیر اعظم عمران خان اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ ذرائع نے دونوں ممالک کے وزراءِ اعظم کے درمیان ملاقات کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد دونوں ملکوں کے حکام ملاقات کے ایجنڈے کی تیاری میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہوگی، جس میں مختلف سربراہانِ مملکت کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم وزیراعظم عمران خان کو تقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔تقریب میں مدعو سربراہانِ مملکت میں سری لنکا، روس اور فرانسیسی صدور کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم شامل ہیں۔ولی عہد ابوظہبی محمد بن زیدالنہیان اور بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد بھی تقریب حلف برداری میں مدعو ہیں، لیکن وزیراعظم عمران خان کوتقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیا جائیگا

یہ بھی پڑھیں  محمد ماجد ایشین جونیئر اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں
error: Content is Protected!!