شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(پاک نیوز) شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر لیگی کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھبرانے کا وقت آ گیا۔افواہوں کے بازار میں مندی، قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، شہبازشریف 2 ماہ بعد لندن سے لاہور پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر استقبال کیلئے آنے والے پارٹی رہنماؤں سے مصافحہ کیا اور ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ اپوزیشن لیڈر قافلے کی شکل میں ماڈل ٹاؤن آئے۔مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا عمران صاحب، شہباز شریف آ گئے ہیں، آپ کے گھبرانے کا وقت آ گیا، اب کرائے کےترجمان کیا کریں گے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا دنیا نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عدالت نے دو ہفتے کا ریلیف دیا، یہ دو ماہ لندن میں رہے۔ادھر لاہور ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، مال روڈ چیئرنگ کراس، ریگل چوک، اور کلمہ چوک پر بھی پولیس موجود رہی۔اپوزیشن لیڈر کے خلاف رمضان شوگر ملز اور آشیانہ سکینڈل کے مقدمات زیر التوا ہیں، شہباز شریف کے وکلا نے گیارہ جون کو عدالت پیشی کی یقین دہانی کرائی تھی۔سلمان شہباز نے شہبازشریف کے بجٹ سیشن میں شرکت کی تصدیق کی ہے،شہبازشریف کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات بھی کریں گے

یہ بھی پڑھیں  براؤن شوگر سکینڈل اور دوطرفہ تجارت