شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / کمزور لوگوں نے میرا انٹرویو نشر ہونے سے روکا، آصف زرداری

کمزور لوگوں نے میرا انٹرویو نشر ہونے سے روکا، آصف زرداری

اسلام آباد(پاک نیوز) پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کمزور لوگوں نے ٹی وی چینل پر میرا انٹرویو نشر ہونے سے روکا۔نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کو پارک لین کرپشن کیس میں ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا اور اس موقع پر کمرہ عدالت میں انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو نشر ہونے سے روکنے سے متعلق سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ کمزور لوگ ایسا ہی کرتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیا رانا ثناء اللہ منشیات اپنی ہی گاڑی میں لے کر جارہا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: رکن صوبائی اسمبلی کا اچانک سبزی و فروٹ منڈی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور کا دورہ