پاکستانتازہ ترین

پاکستان بھی کورونا کی مفت ویکیسن فراہمی کے مطالبے میں شامل

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم ان عالمی رہنماؤں میں شامل ہوگئے ہیں، جنہوں نے ہر ملک کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دنیا کے ایک سو چالیس ممالک کے سربراہان اورماہرین کیا جانب سےہر ایک کے لئے کورونا کی مفت ویکسین فراہمی کی’’پیپلز ویکسین کال‘‘ پردستخط کردیئے ہیں۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی مفت ویکسین فراہمی کی کال پردستخط کئے۔اس موقع پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کی جائے،ہمیں انسانیت کی بہتری کیلئے اپنے علم،تجربے اوروسائل کوا ٓپس میں شیئرکرنا ہوگا۔ویکسین کال کے خط میں کہا گیا کہ دنیا بھر کی حکومتوں اور عالمی پارٹنرز کو ایک گلوبل گارنٹی کیلئے اکٹھا ہوجانا چاہئے ،یہ گلوبل گارنٹی یہ ہو کہ جب بھی کورونا کی ویکسین بنے تواسے بڑے پیمانے پر تیار کرکے ہر ملک کے ہر شخص کو مفت فراہم کی جائے،اس حوالے سے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا سالانہ اجلاس اگلے ہفتے ہوگا

یہ بھی پڑھیں  میرا نے ماں کے نام پر فلاحی اسپتال کھولنے کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker