
اسلام آباد(پاک نیوز) وفاقی حکومت نے چئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی۔ نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر کیا گیا۔