پاکستانتازہ ترین

چیئرمین سینیٹ کے بیٹے کی شادی، گن پوائنٹ پر گانا سناگیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ سیدنیئرحسین بخاری کے صاحبزادے کے شادی میں ملک کے معروف گلوکاراللہ دتہ لونے والا کے بیٹے اور نوجوان گلوکارندیم عباس لونے والاکو چیئرمین سینیٹ کے بھائی اور ساتھی گن پوائنٹ پرگھنٹوں زبردستی گانے پرمجبور کرتے رہے۔فجرکی اذان پر جب ندیم عباس نے گانابندکیاتو سبطی شاہ کہاکہ گاﺅورنہ تمھیں گولی مار دوںگا۔ ندیم عباس نے دھمکی کے باوجودگانے سے انکارکردیا۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے بھائی سبطی شاہ نے طے شدہ معاوضے کی ادائیگی کے بجائے فنکارسے انتہائی توہین آمیزسلوک کیا۔ندیم عباس کے ساتھ 2گھنٹے پرفارم کرنے کامعاوضہ طے کیاگیا تا ہم اس نے اپنی خوشی سے 3گھنٹے تک محفل میںگایا اورجب اس نے گانے کااختتام کیاتو سبطی شاہ نے اس پربندوق تان لی اورتا حکم ثانی گائیکی جاری رکھنے کاحکم دیا۔ اس موقع پرچیئرمین سینیٹ بھی موجودتھے۔ جب نوجوان گلوکارنے ان سے ان کے بھائی کے رویے کی شکایت کی تونوٹس لینے کے بجائے چیئرمین سینیٹ نے منہ پھیرلیا۔ ندیم عباس صبح ہونے تک گاتارہا۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button