پاکستانتازہ ترین

مفتی منیب الرحمان نے سیالکوٹ واقعہ کو انتہائی ناخوشگوار سانحہ قرار دیدیا

کراچی(پاک نیوز)سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے سیالکوٹ واقعہ کو انتہائی ناخوشگوار سانحہ قرار دیدیا۔وہ کہتے ہیں کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس سے معاشرے میں انارکی اور لاقانونیت پھیلتی ہے جو کسی بھی صورت میں ملک وملّت کے مفاد میں نہیں ہے۔ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ایک آئینی اور قانونی نظام موجود ہے، اگرچہ اس کی شفافیت اور غیر جانبداری پر سوالات اٹھتے رہتے ہیں،تاہم اس کے ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں لینے کا کوئی جواز نہیں ہے، اس سے معاشرے میں انارکی اور لاقانونیت پھیلتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات سے عالمی سطح پر بھی پاکستان کا تشخص منفی پیدا ہوتا ہے، پاکستان پر کئی برسوں سے ویسے بھی ایف اے ٹی ایف کی تلوار لٹک رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button