پاکستانتازہ ترین

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا اسد عمر کو خط، الوداعی ملاقات اور ڈنر کی دعوت

اسلام آباد(پاک نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو خط لکھا گیا ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے خط اسد عمر کے نام لکھا ہے جس میں انہیں الوداعی ملاقات اور عشایئے کی دعوت دی گئی ہے۔احسن اقبال نے اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی حکومت کی جانب سے عوامی مفاد میں شروع کئے گئے منصوبوں کو آگے بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔احسن اقبال نے خط میں واضح کیا ہے کہ ملاقات کیلئے دن اور وقت کا تعین اسد عمر کی سہولت کے مطابق کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پارٹی کے سینیئر رہنما اسد عمر نے بطور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اپنے فرائض انجام دیئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button