پاکستانتازہ ترین

لانگ مارچ سے متعلق کابینہ جو فیصلہ کرے گی اس پر عملدرآمد ہوگا۔رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ سے متعلق کابینہ جو فیصلہ کرے گی اس پر عملدرآمد ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی تاریخ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے ، لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے کی اجازت دینی ہے یا نہیں، فیصلہ اتحادی کریں گے، اگر روکنے کا فیصلہ ہوا تو انہیں گھروں سے بھی نہیں نکلنے دیں گے، افراتفری کی کوشش کی گئی تو گرفتاریاں ہونگی، پھر قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ25 مئی کو آئی ایم ایف سے مذاکرات،اس دن لانگ مارچ کا اعلان افسوسناک ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 28 مئی کو یوم تکبیر ہے، آج پاکستان کی بنیاد ایٹمی قوت ہے، اگر پاکستان اسلامی ایٹمی قوت نہ بنتا تو دشمن ہمیں زیر کردیتا، وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز جلسہ سے خطاب کریں گے، اگر حالات مناسب نہ ہوئے تو حمزہ شہباز نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!