پاکستانتازہ ترین

حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز آج سے ہوگا

وزیر آباد(پاک نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آج سے دوبارہ آغاز ہونے جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جہاں سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے باعث عارضی طور پر ختم کردیا تھا آج سے ایک بار پھر اسی مقام سے حقیقی آزادی کے مارچ کا آغاز کیا جائیگا۔ لانگ مارچ پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد قائدین کیلئے نیا کنٹینر تیار کیا گیا ہے جس ہر بلٹ پروف شیشہ لگانے کے علاوہ دیگر حفاظتی اقدامات بھی کئ جارہے ہیں جبکہ لانگ مارچ کی سکیورٹی کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button