اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو گھر جاکرپاسپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہاکہ عمران خان ذمہ دارسیاستدان ہیں ، جلسہ کرکے ذمہ دارانہ سیاست کا مظاہرہ کیا۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ الطاف حسین پاکستانی ہیں ، شناختی کارڈ کا حصول اُن کاحق ہے ، افسوس ہے کہ الطاف حسین کو پاسپورٹ جاری نہیں کیاجارہا،الطاف حسین کو گھرجاکر بھی پاسپورٹ دیناپڑے تو دیاجائے ، اس اقدام سے حکومت کا قد بڑھے گا،اُن کااپنا پاسپورٹ گم ہواتھاتو ایک گھنٹے میں گھر پر مل گیاتھا۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ پاسپورٹ ہی نہیں تو الطاف حسین وطن کیسے آئیں گے ؟اُنہوں نے بتایاکہ دھاندلی کے خلاف قوم اُن کے ساتھ ہے ، پرامن احتجاج حق تھااور عمران خان نے جلسہ کرکے ذمہ دارانہ سیاست کا مظاہرہ کیا۔