پاکستانتازہ ترین

سیاسی جرگے کو بتا دیا نواز شریف سے کوئی بات نہیں ہوگی، عمران خان

اسلام آباد(بیوروچیف) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے جرگے پر واضح کردیا کہ وزیراعظم نواز شریف سے کوئی بات نہیں ہوگی دھرنے کی وجہ سے لوگ جاگ رہے ہیں اگر ایک سال بھی اسلام آباد میں بیٹھنا پڑا تو بیٹھیں گے۔ اسلام آباد کے ڈی چوک پر آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کل تاریخی دھرنا دے کر ثابت کرنا ہے کہ یہ زندہ قوم ہے، پولیس کی جانب سے لگائی جانے والی رکاوٹوں کے باجود ملک بھر سے لوگ دھرنے میں شریک ہوکر حکمرانوں کو بتا دیں کہ وہ ان سے ڈرنے والے نہیں اور مشترکہ اجلاس والے بتائیں دھرنے میں کیا چیز غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم قائداعظم کا پاکستان بنانے نکلی ہے، میری 18 سال کی سیاست ایک طرف اور دھرنے کے 35 دن ایک طرف ہیں، میرے نزدیک الیکشن جیتنے سے زیادہ بہتر ہے کہ قوم جاگ جائے، کراچی کے عوام تیار رہیں ان  کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے کم ٹیکس پاکستان میں اکٹھا کیا جاتا ہے، جب وزیراعظم ٹیکس نہیں دیں گے تو عوام کیوں دیں گے، نواز شریف انگلینڈ میں 2 ارب روپے ٹیکس دیتے ہیں اور پاکستان میں کتنا دیتے ہیں؟ اگر نواز شریف اپنا پیسہ ملک میں لے آئیں تو سرمایہ کار بھی آجائیں گے جبکہ رائیونڈ کے محلات پر اخراجات کی تفصیلات اب تک نہیں بتائی گئیں۔ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف جہاں جاتے ہیں ” گو نواز گو”  کے نعرے لگتے ہیں، لگتا نے نواز شریف نے اپنا دورہ سکھر سیلاب متاثرین کے نعروں کے خوف کی وجہ سے ہی ملتوی کیا جبکہ پارلیمنٹ میں تقریریں کرنے والے عوام کے جاگنے پر ڈرے ہوئے ہیں اور جو جتنا بڑا چور ہے اتنا ہی زیادہ بولتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چونیاں:علامہ اقبال نوجوانوں میں شاہین جیسی خصوصیات دیکھنا چاہتے تھے،افضل شاہین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker