تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ڈی پی او بہاولنگر کی رات گئے ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کی سرپرائز انسپکشن

بہاولنگر (رانا فیصل رحمن)ڈی پی او بہاولنگر کی رات گئے ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کی سرپرائز انسپکشن ، ڈیوٹی سے غفلت بر تنے پر متعدد ملازمین کے خلاف سخت ایکشن، متعدد کو شو کاز جاری، فرائض میں غفلت بر تنے والے پولیس آفیسر اہلکار وں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائیگا۔ ڈی پی او بہاولنگر کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز تھانہ ڈونگہ بونگہ کے حوالات سے زیر حراست ملزم کے فرار ہونے کے بعد ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر منتظر مہدی کے حکم پر مؤثر اقدامات کیے جانے کے سلسلہ میں گزشتہ رات گئے ڈی پی او نے تھانہ سی آئی اے ، تھانہ اے ڈویژن، تھانہ مدرسہ و دیگر تھانہ جات کی سر پرائز انسپکشن کی اور اس دوران تھانہ جات میں ڈیوٹی پر معمور متعدد اہلکاروں کی غفلت پائی گئی جس کا ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او نے فرائض میں غفلت بر تنے والے اہلکاروں کے خلاف شو کاز نوٹس دینے کے علاوہ سخت سزا دینے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔ دریں اثناء اس حوالے سے بہاولنگر پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کر تے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور نا اہلی کو ہر گزبر داشت نہیں کیا جائیگا۔ ضلع بھر میں جو بھی پولیس افسر یا اہلکار غفلت کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائیگا ۔ ڈی پی او نے بتایا کہ تھانہ ڈونگہ بونگہ سے فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں مصروف عمل ہیں اور اُسے بہت جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  اپنی اصلاح کیجئے ،اور دوسروں کی اصلاح کا ذریعہ بنیئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker