پاکستانتازہ ترین

کنٹرول لائن کے نیزہ پیر سیکٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ

راولپنڈی(بیوروچیف)بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور عید کے روز بھی بھارتی افواج سیز فائر کی خلاف ورزی سے باز نہیں آئی۔ بھارت کی جانب سے 2 روز کے وقفے کے بعد لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا اور نیزہ پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو عید کی خوشیاں منانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،جواب میں پاکستان رینجرز کی جانب سے بھی دشمن کو بھر پور جواب دیا گیا۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ  کا کہنا ہے کہ بھارت ہر تہوار کے موقع پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا ہے اور المیہ یہ ہے کہ بھارت سیز فائر کی خلاف ورزی کرکے الزام تراشیاں بھی ہم پر کرتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کی جانب سے بھارتی ڈرون گرائے جانے کے بعد سے بھارتی افواج اپنی خفت مٹانے کے لئے مسلسل لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا مظاہرہ کررہی ہے اور دو روز قبل بھی سیالکوٹ کے چپراڑ سیکٹر پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 5 افراد شہید جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  ایک جاندار ادبی تقریب!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker