تازہ ترینکھیل

مکی آرتھرپاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر کو وقاریونس کی جگہ قومی ٹیم کانیاہیڈ کوچ مقررکردیا،جبکہ ان کی کوچنگ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے تمام فارمیٹ میں عالمی نمبر ون بننے کااعزاز بھی حاصل کیا۔ایشیا کپ اورورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچنگ کے کیلئے کسی موزوں کوچ کی تلاش شروع کر دی تھی۔ جس کےلئے پی سی بی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی۔ پی سی بی کےمطابق کمیٹی نے قومی ٹیم کی کوچنگ کے لئے چار نام تجویز کیے تھے اور پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز سے مشاورت کے بعد مکی آرتھر سے رابطہ کیا گیا۔ جنہوں نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنے پررضامندی ظاہرکردی ہے۔واضح رہے کہ مکی آرتھرکودنیا کی دو بڑی ٹیموں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کوچنگ کا تجربہ حاصل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے مکی آرتھر رواں ماہ کے آخر میں اپنی ذمےداریاں سنبھال لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button