پاکستانتازہ ترین

صدرآصف زرداری کا عام انتخابات 11 مئی کو کرانے کا فیصلہ

zardariاسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کے صدر آصف علی زرداری  نے قانون ساز اداروں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 11 مئی کو کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ صدر مملکت آئندہ چند روز میں قوم سے خطاب کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں انتخابات کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی کے علاوہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں جب کہ سندھ اسمبلی کسی بھی وقت تحلیل کی جاسکتی ہے اس کے علاوہ پنجاب میں بھی نگراں سیٹ اپ کے لئے مذاکرات جاری ہیں،جس کے بعد صدر آصف علی زرداری نے آئندہ عام انتخابات 11 مئی کو کرانے کا فیصلہ کرلیا جس کا اعلان وہ آئندہ چند روز میں قوم سے خطاب میں کریں گے۔ یاد رہے کہ 16 مئی کو وزیر اعظم اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ایک ہی روز انتخابات پر اتفاق کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  محسن خان اورجلال الدین نے بھی ہیڈ کوچ کیلئے درخواست جمع کرادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker