شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / چین کے نائب صدر وانگ کشان پاکستان پہنچ گئے

چین کے نائب صدر وانگ کشان پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد( پاک نیوز) چین کے نائب صدر وانگ کشان تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے دورے کے دوران وانگ کشان صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان آمد پر چین کے نائب صدر کا استقبال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار سمیت نے کیا، چین کے نائب صدر وانگ کشان 26 سے 28 مئی تک پاکستان میں قیام کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق وانگ کشان چائنہ کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے کلیدی رکن ہیں، چینی نائب صدر کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلی سطحی تبادلوں کو جاری رکھنا ہے۔چینی نائب صدر وانگ کشان اپنے دورہ پاکستان میں صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے،مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر پاکستان اور چین دستخط کریں گے۔ترجمان کے مطابق نومبر 2018 اور حالیہ دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں وزیر اعظم کی شرکت کے بعد سے اعلی سطحی تبادلوں میں مزید تیزی آئی ہے۔دوسری جانب چینی نائب صدرکی لاہور آمد کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ستائیس مئی کو لاہور میں عام تعطیل کااعلان کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : معذور دیہی خواتین کو معاشی تحفظ دینے اور انہیں مشکلات سے نکالنے کیلئے کروڑوں روپے کے جانور انہیں مفت فراہم کیے جا رہے ہیں .میاں یاور زمان

13 تبصرے

  1. Es sind maximal 26 von 29 Trophäen erspielbar.

  2. Es sind maximal 26 von 29 Trophäen erspielbar.

  3. Vorschub leistet die Ideologie der Daten.

  4. Es sind maximal 27 von 29 Trophäen erspielbar.

  5. Es sind maximal 36 von 38 Trophäen erspielbar.

  6. Es sind maximal 29 von 37 Trophäen erspielbar.

  7. Es sind maximal 42 vom 46 Trophäen erspielbar.

  8. Es sind maximal 42 vom 46 Trophäen erspielbar.

  9. In diesem Fall nehmen Sie bitte Kontakt mit uns auf.

  10. Eine nachträgliche Verrechnung ist nicht möglich.

  11. Es sind maximal 0 von 13 Trophäen erspielbar.

  12. Das betrifft beide Versionen des Spiels (INT, JP).