تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:نکئی گروپ کےناظمین،کونسلراورمقامی رہنماء راناگروپ میں شامل

rana ishaqپتوکی(ندیم رضا خاں سے) حلقہ این اے 141نکئی گروپ سے تعلق رکھنے والے میونسپل کمیٹی پتوکی کے سابقہ وائس چیرمین ناظمین ، نائب ناظمین، کونسلر، اور مسلم لیگ ق کے مقامی رہنماء سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ رانا محمد اسحاق خاں گروپ میں شامل ہوگئے ۔حلقہ این اے 141سے مسلم لیگ کے نامزد امیدوار و قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خاں اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 182چوہدری محمود انور کی مکمل حمایت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 141سے تعلق رکھنے والے نکئی گروپ کے سابق وائس چیرمین میونسپل کمیٹی پتوکی چوہدری مشتاق احمد ، یونین کونسل حلقہ 21کے سابق ناظم چوہدری رشید احمد، یونین کونسل حلقہ 23پتوکی کے سابق ناظم ڈاکٹر محمد اسلام، سابق نائب ناظم محمد لطیف فوجی ، یونین کونسل حلقہ 22پتوکی کے سابق کونسلر حاجی محمد آصف سعید، میونسپل کمیٹی کے سابق وائس چیرمین سیٹھ نذیر احمد ، سابقہ کونسلر سیٹھ حامد نذیر ایڈووکیٹ، ینگ لائر ز ایسوسی ایشن پتوکی کے سابق صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ، سرفراز احمد میوء ایڈووکیٹ، سابقہ ناظم چونیاں رانا سعید،سابقہ ناظم موجوکی سید عابد حسین ، سابق چیرمین یونین کونسل ملک ذوالفقار ساندہ، ملک تنویر ساندہ، ملک اسد ساندہ، ملک واجد علی، سابقہ کونسلر چوہدری مقصود سمیت نکئی گروپ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے رانا اسحاق خاں گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خاں ، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 182چوہدری محمودا نور کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ ، عمران شاہد بٹ، باؤ شیخ محمد ایوب، اور حاجی شیخ محمد ایوب نے نکئی گروپ چھوڑ کر رانا گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!