تازہ ترینعلاقائی

پتوکی میں اوباش نوجوان نے رقم کی واپسی کے مطالبہ پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) کریم پارک پتوکی میں اوباش نوجوان نے رقم کی واپسی کے مطالبہ پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق انجمن تاجراں نشاط روڈ پتوکی کے جنرل سیکرٹری میاں ظہیر عباس کے کزن محمد یسین نے انور کالونی پتوکی کے رہائشی اوباش نوجوان تنویر سے 600روپے کی رقم لینا تھی ۔رات 10بجے محمد یسین نے تنویر سے پیسوں کا تقاضا کیا تو تنویر اشتعال میں آگیا اور مشتعل ہوکر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے انجمن تاجراں نشاط روڈ پتوکی کی جنرل سیکرٹری میاں ظہیر عباس کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button