تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:خاوند نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) پتوکی کے رہائشی علاقے ڈھوڑ کوٹ میں خاوند نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی ۔ بیوی ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نسیم بی بی کی شادی ڈھور کوٹ کے رہائشی محمد بوٹا کے ساتھ ہوئی ۔ دونوں میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا رہتا تھا ۔ آ ج بھی دونو ں کے درمیاں تلخی ہوئی ۔ جس پر خاوند نے اپنے بھائیوں کی مدد سے تیل چھڑک کر اپنی بیوی کو آ گ لگا دی ۔ جس سے وہ بُری طرح جھلس گئی اور ہسپتال میں جا کر دم توڑ گئی ۔ مقتولہ کے والدین نے الزام لگا یا کہ ان کی بیٹی پر محمد بوٹا نے اپنے بھائیوں کی مدد سے تیل چھڑک کر آگ لگائی ہے ۔ڈی پی قصور سید خرم بخاری نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ۔ جبکہ پتوکی پولیس ملزمان کی تلاش میں سر کرداں ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button