تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:مسیحی برادری کاکچہری چوک سے ہلہ چوک تک شدید احتجاجی مظاہرہ

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے)لاہور بادامی باغ واقع پر مسیحی برادری کا پتوکی میں کچہری چوک سے لے کر ہلہ چوک تک شدید احتجاج ۔وزیر اعلیٰ سے سخت کاروائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق پتوکی ٹی ایم ہال سے لیکر پتوکی کچہری تک اور وہاں سے ہلہ چوک تک سینکڑوں کی تعداد میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے مسیحی برادری کے لوگوں نے اقبال مسیح کھوکھر ، ساق کونسلر سرور حمید ، سابق تحصیل ممبر یونس بھٹی ، پرنسپل آل سینٹس چرچ ہائی سکول سلیم جیکب ،کی قیادت میں شدید احتجاج کیا اور لاہور بادامی باغ میں مسیحی برادری کے گھروں کو جلانے کی شدید مذمت کی اور اس واقع میں ملوث افراد کو قرار واقع سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔مقررین نے ہلہ چوک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی پاکستانی ہیں ہماری وفاداری پر شک نہ کیا جائے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button