شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی: اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کے پٹرول پمپوں پر چھاپے سات پٹرول پمپ مالکان کو جرمانے

پتوکی: اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کے پٹرول پمپوں پر چھاپے سات پٹرول پمپ مالکان کو جرمانے

پتوکی (تحصیل رپورٹر )ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر کے پٹرول پمپوں پر چھاپے سات پٹرول پمپ مالکان کو جرمانے ۔تفصیلا تکے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے عوامی سماجی حلقوں کی شکایت پرکم پیمانہ اور مقرر نرخوں سے زائد قیمت پر پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چوہدری پٹرولیم، النور پٹرولیم ، عائشہ پٹرولیم، ایمان فلنگ اسٹیشن، عروج پٹرولنگ، بلال پٹرولیم سمیت سات پٹرول پمپوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں مجموعی طور پر 80ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے کہا کہ سرکاری نرخوں سے زائد رقم وصول کرنے اور کم پیمانہ کر کے پٹرول فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی جاری رہے گی اس سلسلہ میں کسی سے بھی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ زائد نرخوں اور کم پیمانہ کر کے پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کا محاسبہ کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ ن کے 2 اہم رہنما جلد جیل جائیں گے: یوسف رضا گیلانی
error: Content is Protected!!