تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:جاوید ملک پرقاتلانہ حملے کے خلاف ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کا پریس کلب پتوکی کے سامنے احتجاج

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے)ضلع قصور کے سینئر صحافی اور روزنامہ خبریں کے بیوروچیف جاوید ملک پر قاتلانہ حملے کے خلاف مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کا پریس کلب پتوکی کے سامنے زبردست احتجاج۔فائرنگ کرنے والے ملزموں کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع قصور کے سینئر صحافی اور خبریں قصور کے بیوروچیف جاوید ملک پر ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کے خلاف پتوکی ، سرائے مغل ، ہلہ ، حبیب آباد، چھانگا مانگا ، چونیاں اور کوٹ رادھاکشن سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلٹس ضلع قصو رکے صدر تنو یر اسلم خاں کی قیادت میں پریس کلب پتوکی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور زبردست نعرے بازی کی ۔صحافیوں نے بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جس پر ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلٹس ضلع قصو رکے رہنماؤں نے ڈی پی او قصور ، ڈی آئی جی پنجا ب پولیس شیخوپورہ رینج اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سینئر صحافی جاوید ملک پر ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کا فوری نوٹس لے کر مقدمہ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کریں ۔تاکہ صحافیوں میں پائی جانے والی تشویش ختم ہوسکے اس موقع پر حاجی محمد ارشد گولڈن ، حاجی محمد رمضان ، منیر احمد خاں ساقی، چوہدری رفاقت علی، چوہدری محمد یوسف، میاں جاوید اقبال، چوہدری خورشید عالم ، رانا محمد الیاس، ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ ، ملک محمد کاشف، شیخ ندیم اصغر ، چوہدری محمد شریف ، حاجی محمد آصف سعیداور دیگر صحافیوں نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ن لیگ نے احتساب قانون کا نیا مسودہ مسترد کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker