تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:اشتہاری مجرموں منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصرکے خلاف شروع

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) اشتہاری مجرموں منشیات فروشوں ، جرائم پیشہ ، سماج دشمن عناصر اور جوئے کے اڈوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار نئے ڈی ایس پی سرکل پتوکی محمد صابر بھٹہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد مرکزی انجمن تاجران رجسٹر ڈ پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں کی قیاد ت میں ملنے والے تاجروں کے 25رکنی وفد جس میں حاجی محمد ارشد گولڈن ،حاجی عباس علی، حاجی محمد اسلم، چوہدری سبحان خاں میوء، حاجی خلیل احمد، عزیز احمد ، تنویر اسلم خاں، باؤ محمد اسحاق، حاجی عبدالغفوربھٹی، حاجی محمد امین ، حاجی منیر احمد ، حاجی محمد آصف سعید، چاچا محمد صدیق، چوہدری محمد یوسف، میاں جاوید اقبال، شیخ محمد نعیم ، حاجی لیاقت علی، شیخ جاوید اقبال، اور دیگر شامل تھے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تاجروں اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔گشت کا نظام پہلے سے مضبوط اور موثر بنا دیا گیا ہے فرائض سے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مل جل کر جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ میرے دروازے تاجروں اور شہریوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں انہیں ہرگز مایوس نہیں کرونگا۔

یہ بھی پڑھیں  سوات:مختلف علاقوں میں ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے، جعلی ادویا ت برآمد ،مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker