تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:پوری قوم مایوسی کا شکار ہے،ملک عدم تحفظ کا شکار ہوچکا ہے،رانا اسحاق

rana ishaqپتوکی(ندیم رضا خاں سے) پوری قوم مایوسی کا شکار ہے اور ملک عدم تحفظ کا شکار ہوچکا ہے ۔پیپلز پارٹی اور اسکے اتحادی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں مگر باشعور ووٹر اب پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادیوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے رکن رانا محمد اسحاق خاں نے مسلم لیگ ن تحصیل پتوکی کے رہنماء حاجی محمد آصف سعید کی قیاد ت میں ملنے والے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پریس کلب پتوکی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یوسف اور ینگ لائرز ایسوسی ایشن پتوکی کے سابق صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی محبت سے پتوکی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے نکاسی آب ، فراہمی آب اور ایدھی سنٹر سے بھٹی ہوٹل تک سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے یہ پنجاب حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ حلقہ میں تیزی سے کام ہورہے ہیں قومی اسمبلی کے رکن رانا محمد اسحاق خاں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے نتیجہ میں پوری قوم عدم تحفظ کا شکار ہے پورے ملک میں احتجاج جاری ہے مگر حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جو کہ انتہائی تشویش ناک بات ہے جو کہ قابل مذمت اور شرمناک بات ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اور پاکستان عالمی سطح پر تنہا ہو کر رہ گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد ازجلد نگران حکومت کا اعلان کیا جائے اور الیکشن شیڈول جاری کیا جائے تاکہ الیکشن مہم شروع ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button