تازہ ترینعلاقائی

پتوکی: تحریک انصاف کے امیدوار نورحسن کاچوہدری شفیق کے اعزاز میں عشائیہ

پتوکی(ندیم رضا خاں سے)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء او ر حلقہ این اے 141سے قومی اسمبلی کے امیدوار چوہدری نور حسن آرائیں کا لند ن سے آنے والے پاکستانی نژاد مہر چوہدری شفیق کے اعزاز میں عشائیہ ۔ سیاسی ، سماجی اور صحافتی شخصیات کی شرکت ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری نورحسن آرائیں نے اپنے فارم ہاؤس پر لندن سے آنے والے پاکستانی نژاد مہر چوہدری محمد شفیق کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع قصور کے رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد حسین ڈوگر، میونسپل کمیٹی کے سابق چیرمین محمد شکر باری، سابق ضلعی ناظم رانا امتیاز، مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلٹس تنویر اسلم خاں ، یونین کونسل بھیڈیا ں کے ناظم حاجی رشید، محمود انور چوہدری، ڈاکٹر عرفان بشیر برلاس، رانا عقیل احمد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 181، رانا محمد اسلم جوئیہ، سردار سرور ڈوگر، شاہد قیوم ٹیپو، ارشد رحمان آف لندن ، حاجی محمد صادق سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں  ’’بڑے نایاب ہیں ہم‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker