پاکستانتازہ ترین

حکومت صرف بہاولپور صوبے کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کرے، پیر پگارا

pagaraکراچی(نمائندہ خصوصی)  حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیرپگارا کا کہنا ہے کہ نئے صوبے بنانے کی کیا ضرورت ہے، حکومت کو چاہئے صرف بہاولپور صوبے کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کرے، تمام صوبوں کے سیاسی گورنروں کو تبدیل کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں میں اس وقت سیاسی گورنر لگے ہوئے ہیں، تمام سیاسی گورنروں کو ہٹانا چاہئے، حکومت کو 5 سال تک نئے صوبے بنانے کی بات یاد نہیں تھی، اب نئے صوبے بنانے کی کیا ضرورت ہے، حکومت صرف بہاولپور صوبے کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تیاری شروع کریں گے، ہونا نہ ہونا الگ بات ہے، نواز شریف آئیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے، جس کے ساتھ سوچ ملے گی، اتحاد بھی اسی سے کریں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو بالآخر طالبان سے مذاکرات کرنے پڑے ہیں، پہلے ہی کرلیتے تو بہتر تھا۔

یہ بھی پڑھیں  خیبر ایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری میں 8 دہشتگرد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker