تازہ ترینعلاقائی

ای وی ایس کو اوپن نومینیشن دی جائے۔ ای وی ایس پارٹنرز پنجاب

لاہور(نامہ نگار)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ای وی ایس پارٹنرز نے چئیرمین واثق قیوم، ایم ڈی شمیم آصف اور ڈی ایم ڈی ثمینہ نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیف کی طرف ای وی ایس کے لیے کھلنے والی نومینیشن اوپن تعداد میں دیں۔ جس سکول میں کیسپٹی نہیں ان سکولو  کو نیو داخلوں کی تعداد ان لیمٹیڈ ہونی چاہیے تاکہ آؤٹ آف سکول بچے زیادہ سے زیادہ آسکیں۔ بچوں کو داخلے کے بعد کمرے سمیت تمام سہولیات مہیا کرنا پارٹنرز کی ذمہ داری ہوگی۔ جو سکول بچوں کو سہولیات نہیں دے سکے گا اس سے بعد میں نومینیشن واپس لے لیں۔ پارٹنرز نے نئے ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ این ایس پی اور فاس کو سال میں دو مرتبہ نومینشن دی جاتی ہے جبکہ ای وی ایس کو ایک بار اس لیے وہ انہیں اوپن نومینیشن دیں تاکہ ای وی ایس والے زیادہ سے زیادہ بچے داخل کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!