تازہ ترینعلاقائی

مراد راس صاحب کی پیف دشمنی کی وجہ سے پیف سکولز کا مستقبل داؤ پر لگ گیا،شبیر ہاشمی

لاہور(پریس ریلیز )سنگین ترین ملکی حالات میں جب ایمرجنسی نافذہے اور لاک ڈاؤن ہے لوگ انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں اس وقت پیف FASاورNSPسکولز کی تین ماہ کی پیمنٹ روکنا اورپیف قوانین کے خلاف ای وی ایس سکولز کی 90سے 100فیصد پیمنٹ جرمانہ میں کاٹ لینا غیر انسانی سلوک ہے۔وزیر تعلیم مراد راس اور ایم ڈی پیف شمیم آصف کی طرف سے لاکھوں اساتذہ کی تنخواہیں بند کر کے اور کثیر کٹوتیاں کر کے بے یار و مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے۔جبکہ اکثر اساتذہ کے پاس گھر کا راشن لانے کے لیے بھی رقم نہیں ہے۔ پیف سکولز کو بدنام کرنے کے لیے غیر حاضر سٹوڈنٹس پر ناٹ ویری فائیڈ کا الزام لگا کر میڈیا میں خبریں چلوائی جا رہی ہیں حالانکہ حقیقت تو یہ ہے کہ جس بک لیٹ کی ویریفیکیشن کو بنیا د بنایا گیا ہے اس بک لیٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اورنہ ہی اس بک لیٹ کی منظوری ایم ڈی نے دی اور نہ ہی پیف بورڈ نے دی تھی اس بک لیٹ ویری فیکیشن کا مقصد صرف اور صرف سٹوڈنٹس ڈیٹا Cleaning ایکٹیویٹی تھا جب کہ یہ سٹوڈنٹس پیف کیو اے ٹی، ہشتم، نہم، دہم بورڈ کا امتحان دے چکے ہیں۔ گورنمنٹ اور ایجنسیز کو یہ سٹوڈنٹس چیک کرنے کی باضابطہ دعوت دے چکے ہیں، والدین کے بیان حلفی بھی موجودہیں۔
سی ایم آئی ٹی میں پیف SOP’sکو سٹڈی کیے بغیر، پیف پارٹنرزکا موقف لیے بغیر اور پیف سکولز کا وزٹ کیے بغیر اپنے من پسند لوگوں سے اپنی مرضی کی سی ایم آئی ٹی رپورٹ بنوائی جا رہی ہے جسے پیف پارٹنرز مسترد کرتے ہیں۔
پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن پاکستان کا اثاثہ ہے جو 30لاکھ غریب بچوں کو 100فیصد سہولیات اور انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی تعلیم دے رہا ہے اسے ڈی فیم کرنا ملک و قوم سے دشمنی ہے۔
ہم وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ پیف کے تمام معاملات پر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انکوائری کے لیے فوری طور پر جے آئی ٹی تشکیل دے کر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں انٹر نیشنل سٹینڈرڈ کے ادارے کو ایم ڈی پیف اور وزیر تعلیم کی تعلیم دشمن پالیسی سے بچاکر ادارے کی بقاء کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں  آئی سی سی کا پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کیلئے ساڑھے 12لاکھ ڈالر سالانہ دینے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker