شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / چئیرمین پیف واثق قیوم عباسی کی سفیربرائے جاپان ایمبیسی یوجی ٹوکیٹا سے ملاقات

چئیرمین پیف واثق قیوم عباسی کی سفیربرائے جاپان ایمبیسی یوجی ٹوکیٹا سے ملاقات

لاہور(پاک نیوز)چئیرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن واثق قیوم عباسی نے جاپانی سفیربرائے اکنامکس اینڈ ڈپلائمنٹ مسٹریوجی یوکیٹاسے جاپان کے سفارت خانے میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران چئیرمین پیف نے جاپانی سفیر کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی میدان میں تاریخی کردار کے بارے میں بریفنگ دی۔چئیرمین پیف نے بتایا کہ کس طرح پنجاب بھر کے دوردرازاور پسماندہ علاقوں کے 2.6ملین مستحق طلباء اورطالبات پیف کے مفت اور معیاری تعلیمی منصوبے سے مستفید ہو رہے ہیں۔ جوکہ پیف پروگرامزایف اے ایس(FAS)کے تحت کل 3,766 رجسٹرڑسکولزمیں 1,931,450 بچے اور ای وی ایس (EVS)کے تحت کل رجسٹرڈ سکولز1,636 میں 462,737 جبکہ این ایس پی) NSP) تحت کل رجسٹرڑسکولزمیں 286,378 طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں۔ پیف کے لیے قابل فخربات یہ ہے کہ مستفیدہونے والے اسٹوڈنٹس میں سے %46 لڑکیاں ہیں جوکہ تعلیم نسواں کے ضمن میں ایک حوصلہ افزء بات ہے۔ مزیدبراں پیف خاص طورپراقلیتوں کواس مفت تعلیمی منصوبے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا نے کی حوصلہ افزائی کرتاہے
ملاقات میں جاپانی سفیربرائے اکنامکس اینڈ ڈپلائمنٹ مسٹریوجی یوکیٹا نے بتایا کہ کس طرح جاپان جائکا(Japan International Cooperation Agency, JICA) کے زریعے پاکستان میں فنی اور پیشہ وارانہ تعلیم کے فروغ میں موئثر کرداراداکررہاہے۔علاوہ ازیں دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا اور پاکستان میں تعلیمی شعبے میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کی

یہ بھی پڑھیں  ویلنٹا ئن ڈے نہیں حیا ء ڈے
error: Content is Protected!!